18 ستمبر، 2021، 9:22 AM

امارات اور بحرین کی طرح دیگرعرب ممالک کو بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہیے

امارات اور بحرین کی طرح دیگرعرب ممالک کو بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہیے

امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اسرائیل اور امارات و بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امارات اور بحرین کی طرح دیگر عرب اور مسلم ممالک کو بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے اسرائیل اور امارات و بحرین  کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ امارات اور بحرین کی طرح دیگر عرب اور مسلم ممالک کو بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق انٹونی بلینکن نے مزید کہا کہ امریکہ پُرامن سفارتکاری کا دائرہ وسیع کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ اسرائیل کے امارات، بحرین اور مراکش سے تعلقات بڑھانے میں مدد کرے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے بحرین ، امارات اور مراکش کے وزراء خارجہ کے ساتھ آن لائن ملاقات میں کہا کہ ہم مزید عرب ممالک پر زوردیں گے کہ وہ امارات ، بحرین اور مراکش کی تقلید کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کریں۔

News ID 1908195

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha